سرفراز ڈومیسٹک میں پرفارم کر کے ایک بار پھر قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پُرامید

11-10-2019

(ویب ڈٰیسک) سابق کپتان سرفرازاحمد ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کر کے ایک بار پھر قومی ٹیم میں واپسی کے لئے پر امید ہیں، کہتے ہیں کپتان کوئی بھی ہو میں پاکستان کے لئے کھیلتا ہوں۔ سرفراز احمد ڈومیسٹک میں پرفارم کرکے دکھائیں، چئیرمین احسان مانی نے قومی ٹیم میں شامل کرنے کی یقین دہانی کروا دی، کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ کپتان بنانے کا فیصلہ بھی چیئرمین کا تھا اور ہٹانے کا بھی انہی کا تھا۔ سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے قومی ٹیم آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں اچھا کھیل پیش کرے گی، نئی مینجمنٹ کو وقت دینا چاہیے، بابر اعظم کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔ نیشنل سٹیڈیم میں ناردرن پنجاب کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے بھی پریس کانفرنس کی، بولے قائداعظم ٹرافی میں ابھی پوائنٹس ٹیبل کلیئر نہیں، کوئی بھی ٹیم ابھی واضح طور پر آگے نہیں، آئندہ آنے والے میچز میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔