لاہور ایئرپورٹ پر 20 پروازوں کا شیڈول متاثر

09-13-2019

(لاہور نیوز) فضائی مسافروں کی پریشانی کم نہ ہوسکی۔طیاروں کی عدم دستیابی اور فنی خرابی کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر 20 پروازوں کا شیڈول متاثرہوا۔ ایئرپورٹ پر 6 پروازیں تاخیر کا شکار جبکہ 14 منسوخ ہوئی ۔ علامہ اقبال ایئرپورٹ پرفلائیٹ آپریشن متاثر ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پی آئی اے کی لندن کی دوطرفہ پرواز 757/758 ، پی آئی اے کی چائنہ کی دوطرفہ پرواز 637/638 اور پی آئی اے کی دہلی جانے والی دوطرفہ پرواز 270/271 منسوخ ہیں ۔