نادیہ خان کا مارننگ شو کیلئے سرکار ی ٹی وی سے معاہدہ فائنل
09-07-2019
(لاہور نیوز) مقبول اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے ایک بارپھرمارننگ شو کرنے کی ٹھا ن لی تاہم اس بار انہوں نے نجی ٹی وی کے بجائے سرکاری ٹی وی سے کام کرنے کا معاہدہ فائنل کرلیاہے ۔ نادیہ نے مارننگ شوزکے یکسانیت کا شکار ہونے پر دوبارہ مارننگ شو نہ کرنے کا اعلان کیاتھا اورتمام تر توجہ اداکاری پرمرکوزکردی تھی۔ انہوں نے کئی ڈراموں میں شاندار کام کیا تاہم اب پھران کوبطور میزبان مارننگ شو کا موقع ملاہے ۔ نادیہ خان سرکاری ٹی وی کے کراچی سنٹر سے اپنا شو محرم الحرام کے بعد شروع کریں گی جس کی تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں ۔