فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 5000 سے زائد جعلی بوتلیں برآمد
05-19-2019
(لاہور نیوز) ملاوٹ مافیا کیخلاف فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، معروف برانڈز کی جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی،5 ہزار سے زائد جعلی بوتلیں برآمد، جعلی یونٹ مضافاتی علاقے باوا دی کٹیا گاؤں میں لگایا گیا تھا، 20 ہزار سے زائد بوتلوں کے لیبلز اور ڈھکن، 50 کلو مصنوعی فلیورز اور کیمیکلز برآمد کئے گئے ہیں۔ گیس سلنڈر، فلنگ مشین، کمپریسر اور موٹر بھی اکھاڑ کر ضبط کر لی گئی۔