لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس پھر خطرناک، فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ
11-28-2026
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں رات کےوقت فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ہو گیا، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 350، مختلف علاقوں میں 400 سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
چائنہ سکیم 435، لوئر مال، اسلام پورہ میں آلودگی کی شرح 401، وحدت کالونی 407 ریکارڈ کی گئی۔ سول لائنز، مال روڈ پر آلودگی کی شرح 403 ریکارڈ جبکہ کینال روڈ 403، شاہ جمال 349،گلبرگ میں شرح آلودگی 357 ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح فیروز پور روڈ پر 364 اور جیل روڈ پر آلودگی کی شرح 366 ریکارڈ کی گئی ہے۔