حقوقِ نسواں کے حوالے سے قانون کی تشریح کی جانی چاہیے، جسٹس عائشہ اے ملک

11-28-2026

(لاہور نیوز) کنیرڈ کالج برائے خواتین میں "قانون کی نئی تشکیل: حقوقِ نسواں کے نقطۂ نظر اور عدالتی اصلاحات" کے عنوان سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جسٹس عائشہ اے ملک نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور طالبات سے خطاب کیا۔

جسٹس عائشہ اے ملک نے حقوقِ نسواں اور عدالتی اصلاحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صنفی تناظر کے ذریعے قانون پر نظرثانی ضروری ہے، انصاف کی تعریف کے لیے کسی ایک صنف کے نقطۂ نظر کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور ایک بیانیہ یہ طے نہیں کر سکتا کہ کیا عام، قابلِ قبول یا منصفانہ ہے، حقوقِ نسواں کے حوالے سے قانون کی تشریح کی جانی چاہیے۔ جسٹس عائشہ اے ملک کا کہنا تھا کہ اگر خواتین کو اپنے حقوق کا علم ہی نہیں ہو گا تو قانون ان کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکتا،  بیانیے کو بدلنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اس موقع پر طالبات کی جانب سے جسٹس عائشہ اے ملک سے مختلف سوالات بھی کئے گئے جس کا انہوں نے جوابات دیئے، تقریب کے اختتام پر جسٹس عائشہ ملک کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔