لاہور: ایران سے تعلق رکھنے والے پہلوانوں کا مہر اکرم کے اکھاڑہ کا دورہ
11-28-2026
(لاہور نیوز) ایران سے تعلق رکھنے والے پہلوانوں نے مہر اکرم کے اکھاڑہ کا دورہ کیا۔
کالا پہلوان نے ایرانی پہلوان مہراب کریمی اور دانیال نظری پہلوان کا استقبال کیا، استاد امداد اعوان پہلوان،طیب پہلوان، سجاد پہلوانو حسن پہلوان بھی موجود تھے، ایرانی پہلوان 6 دسمبر کو لاہور میں دیسی کشتی کے مقابلے میں حصہ لیں گے۔ دنگل کا انعقاد صدر لاہور ریسلنگ مہر اکرم عرف کالا پہلوان کرائیں گے، مہراب کریمی کا مقابلہ شہزاد پجار، دانیال نظری کا مقابلہ شہروز بٹ سے ہو گا، دنگل صدر پاکستان ریسلنگ ارشد ستار ، فرید پہلوان کی ہدایت پر کرایا جا رہا ہے۔ ایرانی پہلوانوں نے کالے پہلوان کے شاگردوں اور طیب پہلوان کیساتھ ٹریننگ کی، مہراب پہلوان اور دانیال نظری پہلوان نے میزبانی کرنے پر کالا پہلوان کا شکریہ ادا کیا، ایرانی پہلوان نے کہا کہ کالا پہلوان کی جانب سے 6 دسمبر کو دنگل میں حصہ لیں گے۔ کالا پہلوان کا کہنا تھا کہ 6 دسمبر بروز اتوار گورنمنٹ سکول باغبانپور میں دنگل ہوگا، ایرانی پہلوانوں کو مدعو کرنے کا مقصد پہلوانوں کو تجربہ فراہم کرنا ہے۔