پنجاب میں سکول ٹرپس پر پابندی، 50 کلومیٹر سے زائد فاصلے کے مطالعاتی دورے ممنوع قرار
11-28-2026
محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے پنجاب میں سکول ٹرپس پر پابندی، 50 کلومیٹر سے زائد فاصلے کے مطالعاتی دورے ممنوع قرار دئیے گئے ہیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے طلبہ کے لیے 50 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر سکول ٹرپس اور مطالعاتی دوروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر ہو گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کو 50 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر تفریحی یا مطالعاتی دوروں پر لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔