نواب ٹاؤن: گلوکارہ آمنہ رائے کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

11-28-2026

(لاہور نیوز) نواب ٹاؤن کے علاقہ میں اداکارہ و گلوکارہ آمنہ رائے کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تھانہ نواب ٹاؤن میں اداکارہ و گلوکارہ آمنہ رائے  کی جانب سے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے درخواست دے دی گئی ہے۔ اداکارہ آمنہ رائے کا موقف ہے کہ میری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تاہم نامعلوم افراد نے جان سے مارنے کی دھمکی کا پیغام بھجوایا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں پر تفیتش کی جا رہی ہے جلد ہی اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔