لاہور میں 250 ٹریفک حادثات؛ 4 افراد جاں بحق 298 افراد زخمی

11-28-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے 250 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق، 298 افراد زخمی ہوئے،107 شدید زخمی افرادطبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل ہو گئے جبکہ 191 معمولی زخمی افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔