پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزمان گرفتار

11-28-2026

(لاہور نیوز) منشیات فروشوں کے خلاف پولیس نے گھیرا تنگ کر دیا۔

بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت رضوان اور فہد کے نام سے ہوئی ہے، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 1800 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں پہلے سے بھی مقدمات درج ہیں، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی نے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔