لاہور: 229 ٹریفک حادثات میں 269 افراد زخمی

11-27-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 229 ٹریفک حادثات میں 269 افراد زخمی ہوئے۔

ریسیکو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 269 افراد زخمی ہوئے، 92 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 177 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔