پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا ساؤتھ ایشین گیمز کے نئے شیڈول کا اعلان

11-27-2026

(لاہور نیوز) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ساؤتھ ایشین گیمز کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

14ویں ساؤتھ ایشین گیمز 18 سے 27 ستمبر 2027 کو منعقد ہوں گی، گیمز کا شیڈول ایشین انڈور اور مارشل آرٹس گیمز کے باعث تبدیل کیا گیا۔ ساؤتھ ایشیا کی تمام نیشنل اولمپک کمیٹیز کی مشاورت سے نیا شیڈول جاری ہو گیا، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہوں گی۔