سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ، چاندی بھی مہنگی

11-27-2026

(لاہور نیوز)عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ مارکیٹس ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 11500 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے کا ہو گیا۔ اِسی طرح 10 گرام سونے کا دام 9859 روپے اضافے سے 3 لاکھ 34 ہزار 478 روپے کا ہوا۔ علاوہ ازین انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 115 ڈالر بڑھ کر 3676 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 277 روپے اضافے سے 4906 روپے پر پہنچ گیا۔