جماعت اسلامی کا مینار پاکستان جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ
11-27-2026
(لاہور نیوز) جماعت اسلامی نے 29 نومبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اب جلسہ 29 نومبر کی بجائے 6 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا، پڑوسی ملک بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے مذہبی تہوار کے پیش نظر جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کو 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت بھی نہیں مل سکی تھی، جس کے بعد جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب 6 دسمبر کو جلسے کے انعقاد کیلئے مقام تاحال حتمی طور پر طے نہیں ہو سکا، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی 6 دسمبر کو بھی مینار پاکستان پر ہی جلسہ کرنے کی خواہاں ہے، تاہم جلسے کے مقام کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔