پی سی بی نے آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے پہلے دورہ پاکستان کےشیدول کا اعلان کردیا
11-27-2026
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئرلینڈ کے خلاف ہوم وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
واضح رہے کہ آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم پہلی بار پاکستان کے دورے پر آئے گی جس دوران وہ 6 وائٹ بال میچز کھیلے گی۔ آئرلینڈ کی ٹیم 9 جنوری کو لاہور پہنچے گی اور 13 سے 17 جنوری تک پاکستان شاہینز کے خلاف 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔ آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 20 سے 24 جنوری تک کھیلی جائے گی۔ پی سی بی کے مطابق تمام 6 میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں دن کے اوقات میں ہوں گے، میچز کے اوقات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پاکستان نے گزشتہ ماہ راولپنڈی اور لاہور میں ہونے والی ون ڈے ٹرائی سیریز جیتی تھی، ٹرائی سیریز میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی شریک تھیں۔