یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مبینہ زیادتی کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی
11-27-2026
(لاہور نیوز) سیشن کورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مبینہ زیادتی کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج عبدالجبار نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے موقع پر یوٹیوبر رجب بٹ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، تاہم مدعیہ ٹک ٹاکر عائشہ شرافت اور ان کے وکلاء عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ مدعیہ کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث کیس میں دلائل نہ ہو سکے، جس پر عدالت نے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی، رجب بٹ اور دیگر ملزمان کی جانب سے عدالت میں بریت کی درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ شرافت نے پولیس کی تفتیش کے خلاف عدالت میں استغاثہ دائر کر رکھا ہے، جس پر کارروائی جاری ہے۔