کاہنہ: گجومتہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی گدھا گاڑی کو ٹکر، نوجوان جاں بحق، بہن شدید زخمی
11-27-2026
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے گجومتہ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے گدھا گاڑی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 32 سالہ قمر عباس موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کی بہن شدید زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق قمر عباس اپنی بہن کے ہمراہ گدھا گاڑی پر جانوروں کے لیے چارہ لینے جا رہا تھا کہ راستے میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے گدھا گاڑی کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں قمر عباس موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کی بہن کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا ذمہ دار نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور ٹریکٹر سمیت موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔