نواں کوٹ پولیس کا ناکے پر موٹر سائیکل سوار ملزمان سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

11-27-2026

(لاہور نیوز) نواں کوٹ کے علاقے میں پولیس نے ناکے پر رکنے کا اشارہ کرنے پر فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل سوار ملزمان سے مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ناکے پر موجود اہلکاروں نے دو موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہوگیا، جس کی شناخت افضل محمود کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے زخمی ملزم کو حراست میں لے کر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والا ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ گرفتار زخمی ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، جس کے خلاف سنگین جرائم کے 63 مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور تلاش کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔