کینال روڈ پر تیز رفتار گاڑیوں کے درمیان خوفناک حادثہ، بچہ اور خاتون شدید زخمی

11-27-2026

(لاہور نیوز) کینال روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ریس لگاتی دو تیز رفتار گاڑیوں نے آگے جانے والی کار کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔

حادثے کے وقت کار میں چار افراد اور پانچ بچے سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ اور خاتون شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ حادثے کے بعد دونوں تیز رفتار گاڑیوں کے ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس بھی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے حادثے میں ملوث گاڑیوں کی شناخت کی جا رہی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ڈرائیوروں کی تلاش بھی جاری ہے۔