عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

11-26-2026

(لاہور نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 47 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 561 ڈالر کی سطح پر آ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 30 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 636 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 24 ہزار 619 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 166روپے کے اضافے سے 4 ہزار 629 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 142 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 968 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔