گنگا رام ہسپتال سیوریج لائن سے لاش برآمدگی، سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی

11-26-2026

(لاہور نیوز) گنگا رام ہسپتال کی سیوریج لائن سے شہری کی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 پولیس کے مطابق 27 سالہ شہری انعام اللہ کے ہسپتال کے ویسٹ مٹیریل کی ڈمپنگ سائٹ میں گرنے کی کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی، جاں بحق ہونے والا انعام اللہ گنگا رام ہسپتال کی کینٹین کا ملازم تھا، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کی موت ہسپتال کے ویسٹ مٹیریل کی ڈمپنگ سائٹ میں گرنے سے ہوئی۔ سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں انعام اللہ کو موبائل فون پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم اچانک وہ ہسپتال کے ویسٹ مٹیریل کی ڈمپنگ سائٹ میں گرتا دکھائی دیتا ہے۔ پولیس کے مطابق انعام اللہ کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا تھا، واقعے کے بعد پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات اور حالات کی مکمل چھان بین کی جا سکے۔