پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، برائلر 3 روپے مہنگا
11-26-2026
(لاہور نیوز) برائلر مرغی کے نرخوں میں 3 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 638 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔
شہریوں کو صافی گوشت 700 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کے نرخ بھی مقرر کر دیے گئے ہیں، جس کے مطابق فارم گیٹ ریٹ 410 روپے فی کلو، ہول سیل ریٹ 424 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 438 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی ایک روپے فی درجن اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انڈوں کی سرکاری قیمت 307 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9 ہزار 90 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔