شیشہ فلیورز فروخت کرنے پر پولیس اہلکارگرفتار
11-26-2026
(لاہور نیوز)شیشہ فلیورز فروخت کرنے پر پولیس اہلکار گرفتارہوگیا۔
پولیس کانسٹیبل عبداللہ عابد کے خلاف تھانہ مسلم ٹاؤن لاہور میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ترجمان پولیس کے مطابق دکان پر کام کرنے والا کم عمر لڑکا عبدالہادی بھی حراست میں لے لیا گیا،کانسٹیبل عبداللہ عابد سکیورٹی ڈویژن میں تعینات تھا۔ترجمان کے مطابق ملزم اہلکار عبداللہ عابد شیشہ فلیورزودیگر ممنوعہ سامان فروخت کرتا تھا،ملزم کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیاہے۔ ڈی آئی جی آپریشنزکاکہناہے کہ عام شہری ہویا پولیس والا،قانون سب کیلئے برابرہے۔