پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ای آئی ایم ایس کے عدم استعمال پر کارروائیاں
11-26-2026
(لاہور نیوز) پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ای آئی ایم ایس کے عدم استعمال پر کارروائیاں جاری ہیں، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، راولپنڈی، ملتان ڈویژن میں ای آئی ایم ایس کے نگرانی آپریشن جاری ہیں۔
ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق انفورسمنٹ افسران نے خلاف ورزی پر 65بزنس آپریٹرز کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔ سیلز ریکارڈ میں ردوبدل، جعلی رسیدوں، ٹیکس چھپانے پر قانونی کارروائی ہوگی،صارفین کو کمپیوٹرائزڈ رسید جاری کرنے، ٹیکس ریکارڈ شفاف رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ای آئی ایم ایس انسٹالیشن نہ کروانے پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے،ڈیجیٹل نظام سے ٹیکس چوری روکنے، وصولیوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ بزنس آپریٹرز ٹیکس قوانین کی پاسداری کریں اور ای آئی ایم ایس کا استعمال یقینی بنائیں۔