واسا لاہورکو ریونیو ریکوری مہم تیز کرنے کی ہدایت
11-26-2026
(لاہور نیوز) ایم ڈی واسا نے ریونیو ریکوری مہم تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی،نادہندگان کیخلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، مالی استحکام کیلئے ریونیو ریکوری کا سو فیصد ہدف حاصل کرنا ناگزیر ہے۔
ایم ڈی واسا لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریونیو ریکوری مہم تیز کی جائے گئی ہے اور بلا امتیاز ریکوری کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ بہتر سروس ڈلیوری کیلئے فیلڈ آپریشنز پر خصوصی توجہ دی جائے، شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں ڈی ایم ڈی آف اینڈ ار امتیاز مجتبیٰ غوری ،ڈی ایم ڈی آپریشنز عبداللطیف، ڈائریکٹر پی اینڈ ای مدثر جاوید ،ڈائریکٹر آپریشنز شرجیل حسین،ڈائریکٹر ریونیو مرتضیٰ حسن، متعلقہ ایکسیئنز، ایس ڈی اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔