پی ایچ اے کا پنجاب بھر کی مرکزی شاہراہوں کو فلاور ایونیوز بنانے کا فیصلہ
11-26-2026
(لاہور نیوز) پی ایچ اے نے پنجاب بھر کی مرکزی شاہراہوں کو فلاور ایونیوز بنانے کا فیصلہ کیا ہے، پی ایچ اے اہم شاہراہوں کو پھولدار درختوں، پودوں سے آراستہ کرے گا،اہم شاہراہوں کے اطراف سنہری املتاس اور گلابی بوگن ویلیا لگائے جائیں گے۔
پی ایچ اے ترجمان کے مطابق صوبہ بھر سے شہری شاہراہوں کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا ہے،ضلعی ایجنسیوں کو پھولدار پودوں کی شجرکاری کیلئے شاہراہوں کی نشاندہی کی ہدایت بھی کردی گئی ہے،فلورل ایونیوز منصوبے کا آغاز پنجاب کے21 شہروں سے کیا جائے گا، املتاس اور بوگن ویلیا پنجاب کی آب و ہوا کیلئے موزوں ہیں، رنگارنگ پھولدار پودوں کی شجرکاری سے شہروں کا حسن بڑھایا جائے گا۔ پی ایچ اے کے فیصلے کو شہریوں نے سرہاتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ انسان ماحول دوست پودے لگائے جائیں، پھولدار پودے بھی وہی لگائے جائیں جن سے انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں، نا کہ ایسے پودے لگائے جائیں جو خوبصورتی کے ساتھ انسانی فطرت اور صحت کے خلاف ہوں۔