متحدہ نان روٹی بیکرز ایسوسی ایشن کا ڈی سی آفس کے باہر احتجاج؛
11-25-2026
(لاہور نیوز) متحدہ نان روٹی بیکرز ایسوسی ایشن آل پنجاب کا ڈی سی آفس کے باہر احتجاج کیا۔
چیئرمین ایوب شاہ کی زیر صدارت تندور مالکان کا احتجاج، نعرے بازی کی گئی ۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں 20 سے زائد تندور سیل کیے گئے، متحدہ نان روٹی بیکرز ایسوسی ایشن کا سرکاری آٹے کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔پرائیویٹ آٹے سے سرکاری نرخوں پر روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں، تندور بلاوجہ سیل کیے جارہے، ایل پی جی و دیگر اخراجات پورے کرناممکن نہیں ہے۔ ڈی سی آفس میں ملاقات کے دوران سیل شدہ تندور ڈی سیل کرنے اور تندوروں سے سرکاری آٹا ختم کر کے پرائیویٹ آٹے پر اوپن ریٹ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔