پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی شدید قلت کا انکشاف

11-25-2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں 1600 وینٹی لیٹرز کی قلت کا انکشاف ہوا۔

سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں مطلوبہ وینٹی لیٹرز نہ ہونے سے آئی سی یو سہولت ناکافی ہیں ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا گزشتہ مالی سال میں وینٹی لیٹرز خریداری کا منصوبہ ٹھپ ہوگیا ۔ رواں سال میں 450 نئے وینٹی لیٹرز کی خریداری کا عمل شروع کر دیا گیا ۔وینٹی لیٹرز خریداری کیلئے وفاق کو فارن ایکسچینج ایلوکیشن کی استدعا کی گئی ۔ رواں سال 450 وینٹی لیٹرز خریدنے کے باوجود 1200 کی مزید ضرورت ہوگی ۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں شدید علیل مریضوں کو وینٹی لیٹرز کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔