پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، برائلر گوشت اور انڈے مزید مہنگے
11-25-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
برائلر مرغی کے نرخ میں 7 روپے جبکہ انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، نئے سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 635 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں صافی گوشت 700 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا نرخ 410 روپے، ہول سیل مارکیٹ میں 424 روپے جبکہ پرچون بازار میں 438 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی 2 روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد انڈوں کی سرکاری قیمت 306 روپے فی درجن مقرر ہو گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9 ہزار 60 روپے میں فروخت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔