کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بڑی انٹری، کیوی پیسر لوکی فرگوسن پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بن گئے
11-25-2026
(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے بولنگ اٹیک کو مزید مضبوط بناتے ہوئے نیوزی لینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔
فرنچائز ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لوکی فرگوسن کو 7 کروڑ 63 لاکھ روپے کی خطیر رقم کے عوض بطور 'ڈائریکٹ سائننگ' اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ واضح رہے کہ اپنی تیز رفتار اور جارحانہ بولنگ کے لیے مشہور کیوی فاسٹ بولر پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ لوکی فرگوسن اب تک نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 56 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں اور دنیا بھر کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی شمولیت سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فاسٹ بولنگ لائن اپ کو غیر معمولی تقویت ملے گی۔