رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز نے نیپال اے کو 96 رنز سے شکست دیدی
11-24-2026
(لاہور نیوز) رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کے اپنے آخری گروپ میچ میں پاکستان شاہینز نے نیپال کو 96 رنز سے شکست دیدی۔
169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال اے ٹیم 17.3 اوورز میں 72 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی، نیپال کے 6 کھلاڑی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔ قبل ازیں دوحہ میں ہونیوالے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کے اپنے آخری گروپ میچ میں پاکستان شاہینز نے نیپال اے ٹیم کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم یہ فیصلہ زیادہ کار آمد ثابت نہ ہوسکا اور پاکستان کی پوری ٹیم 42 اوورز میں 168 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر نے ناقابلِ شکست 64 رنز سکور کیے جبکہ حسن نواز 28 اور احمد دانیال 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیپال کی جانب سے راشد خان نے عمدہ بولنگ پرفارمنس دیتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابھیشیش گوتم نے 2 جبکہ سندیپ لمیچنے اور کوشل بھرتل نے ایک ایک وکٹ لی۔