لاہور سمیت پاکستان بھر میں آج رات سال کا دوسرا سپر مون دیکھا جائے گا
11-24-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت آج رات پاکستان اور دنیا بھر میں سال کا دوسرا سپر مون دیکھا جائے گا۔
نومبر کے مکمل چاند کو روایتی طور پر ’بیور مون‘ کا نام دیا گیا ہے۔زمین سے غیرمعمولی قربت کے باعث نومبر کا مکمل چاند سپر مون کہلائے گا۔سپر مون پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بج کر 53 منٹ پر مکمل ہوگا۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں چاند طلوع ہونے کے اوقات میں معمولی فرق متوقع ہے۔سپر مون غروبِ آفتاب کے فوراً بعد مشرقی افق پر دیکھا جا سکے گا۔ نومبر کے سپر مون کے دوران چاند ستاروں کے جھرمٹ سیون سسٹرز کے قریب سے گزرے گا۔سپر مون اور سیون سسٹرز کا ملاپ آسمان پر دلکش منظر پیش کرے گا۔ فلکیاتی نظاروں کے شوقین افراد کے لیے آج رات خوبصورت آسمانی منظر دیکھنے کا موقع ہے۔