سندر: کرنٹ لگنے سے کمسن بچہ جاں بحق

11-24-2026

(لاہور نیوز) سندر رائیونڈ روڈ کے قریب کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو کے مطابق بچے کو کرنٹ واشنگ مشین سے لگا جس کے باعث وہ بے ہوش ہو گیا۔ اس حالت میں اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکا، جاں بحق کی شناخت 4 سالہ ایان کے نام سے ہوئی ہے۔