ایشیا کپ رائزنگ سٹارز: پاکستان شاہینز کا نیپال کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
11-24-2026
(لاہور نیوز) ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے اپنے آخری گروپ میچ میں پاکستان شاہینز نے نیپال کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان شاہینز کی ٹیم شاندار فارم میں ہے اور ابتدائی دونوں میچز جیت کر ناقابلِ شکست ہے۔ دفاعی چیمپئن نے اپنے گزشتہ مقابلے میں روایتی حریف بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دی تھی جس میں حسن نواز کی آل راؤنڈ کارکردگی نمایاں رہی۔ پاکستانی ٹیم نیپال کے خلاف بھی کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ دوسری جانب نیپال کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں بھی برقرار ہیں تاہم خراب نیٹ رن ریٹ اس کے لیے بڑا چیلنج ہوگا۔ نیپال کو پہلے میچ میں بھارت اے کے ہاتھوں 306 رنز کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس نے متحدہ عرب امارات کو 6 وکٹوں سے ہرا کر کم بیک کیا تھا۔