رنگ محل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتار

11-24-2026

(لاہور نیوز) رنگ محل پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 منشیات فروشوں سمیت غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1760 گرام چرس، 500 گرام آئس، 10 لیٹر شراب اور ایک پستول برآمد کیا گیا۔ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں وقاص اور شعیب سے چرس، علی عظیم سے آئس جبکہ ارمان سے شراب برآمد ہوئی۔ اسی طرح عظیم کے قبضے سے غیر قانونی پستول بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور انسدادِ جرائم کے لیے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ایس پی سٹی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او رنگ محل اور ان کی ٹیم کو شاباش بھی دی۔