برائلر مرغی کے نرخ میں 7 روپے فی کلو اضافہ
11-24-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
برائلر مرغی کے نرخوں میں 7 روپے فی کلو جبکہ زندہ برائلر کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 628 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم شہریوں کو صافی گوشت 700 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، زندہ برائلر کا فارم گیٹ ریٹ 405 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر کی قیمت 419 روپے فی کلو اور پرچون سطح پر 433 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی 2 روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی سرکاری قیمت 304 روپے فی درجن مقرر ہو گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9 ہزار روپے میں مقرر کی گئی ہے۔