ڈولفن سکواڈ کا جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹ موٹرسائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن

11-24-2026

(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے 67 موٹرسائیکلیں پکڑ لیں۔

ایس پی ڈولفن کے مطابق ملزمان نے ای چالان سے بچنے کے لیے جعلی نمبر پلیٹس لگا رکھی تھیں، جبکہ بغیر نمبر پلیٹ اور نامکمل دستاویزات والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیمپرڈ اور اپلائیڈ فار گاڑیاں سنیچنگ اور دیگر وارداتوں میں استعمال ہوتی ہیں۔ کارروائی کے دوران پکڑی گئی موٹرسائیکلیں قانونی کارروائی کے لیے تھانہ گجرپورہ، مصری شاہ، چوہنگ اور دیگر تھانوں کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ ایس پی ڈولفن نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکمل دستاویزات اپنے پاس رکھیں اور صرف اصل نمبر پلیٹ استعمال کریں۔