ہیٹ اور یو سیٹ 2026 کی آن لائن رجسٹریشن کا آج آخری روز

11-24-2026

(ویب ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے ہیٹ (HAT) اور یو سیٹ (USAT) 2026 کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کے بعد آج 24 نومبر درخواستیں جمع کروانے کا آخری دن ہے۔

ایچ ای سی کے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) کے تحت منعقد ہونے والے ان ٹیسٹس میں شرکت کے خواہشمند امیدوار آج تک ای ٹی سی پورٹل کے ذریعے اپنی آن لائن رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔ ایچ ای سی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہیٹ اور یو سیٹ 2026 کے امتحانات 13 دسمبر 2026 کو منعقد ہوں گے، ایم ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی اور انڈرگریجویٹ پروگرامز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنے درخواست فارم اور فیس جمع کروائیں۔ ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ 24 نومبر 2026 کے بعد ای ٹی سی پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن کا عمل بند کر دیا جائے گا، لہٰذا امیدوار آخری تاریخ کا انتظار کئے بغیر اپنی رجسٹریشن اور فیس کی ادائیگی مکمل کر لیں۔