سلمیٰ سعدیہ تیمور پنجاب ویمن ہاسٹلز اتھارٹی کی چیئرپرسن مقرر

11-24-2026

(لاہور نیوز) پنجاب ویمن ہاسٹلز اتھارٹی کی چیئرپرسن کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ سلمیٰ سعدیہ تیمور پنجاب ویمن ہاسٹلز اتھارٹی کی چیئرپرسن مقرر کر دی گئیں، حکومت پنجاب نے سلمیٰ سعدیہ تیمور کی بطور چیئرپرسن تقرری کی منظوری دے دی، سلمیٰ سعدیہ تیمور کی تقرری اعزازی بنیادوں پر تین سال کیلئے کی گئی ہے۔ محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب نے تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تقرری پنجاب ویمن ہاسٹلز اتھارٹی ایکٹ 2023 کی دفعہ 4(2) کے تحت عمل میں لائی گئی۔