پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار

11-23-2026

(لاہور نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں تین روپے کی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ قیمتوں میں ردوبدل کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 319 روپے ہو گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بغیر کسی ردو بدل کے 357 روپے فی لٹر پر برقرار رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 24 نومبر تک کے لیے ہو گا۔