باغبانپورہ :14 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم بھی برآمد
11-23-2026
(لاہور نیوز) باغبانپورہ پولیس نے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 14 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
گرفتار ملزمان میں صغیر، وسیم، شہران، جہانگیر، اقبال، نعیم، قدیر، عبدالوحید، طاہر اور دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے قمار بازی پر لگی رقم، 3 لیپ ٹاپ، ایک ایل سی ڈی، وائی فائی ڈیوائس اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان کینٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، مزیدتفتیش جاری ہے۔ اس حوالے سے ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ قمار بازی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔