این سی سی آئی اے کی لاہور سمیت دیگر جگہوں پر کارروائیاں، 14 ملزمان گرفتار

11-23-2026

(لاہور نیوز) این سی سی آئی اے نے لاہور اور گوجرانوالہ میں کارروائیوں کرتے ہوئے 14 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے 13 ڈیجیٹل ڈیوائسز، لیپ ٹاپس، سی پی یوز اور موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق آن لائن رومانس سکیم کے ذریعے خاتون سے 58 لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کرنے والے 4 ملزموں کو گرفتار کر کے ان سے موبائل فونز اور گاڑی بر آمد کر لی۔ ملزمان نے ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد ہیرے کی انگوٹھی بھیجنے کا جھانسہ دیا اور جعلی ایف آئی اے و کسٹمز افسر بن کر خاتون سے رقم بٹوری۔ این سی سی آئی اے کے مطابق لاہور میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے غیر ملکی شہریوں کو جعلی ٹیلی کام آفرز کے ذریعے لوٹنے والے سات ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کو لاہور لنک روڈ سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کارڈنگ اور جعلی مالی لین دین میں بھی ملوث نکلے، این سی سی آئی کے مطابق بچوں سے متعلق قابل اعتراض مواد پھیلانے پر بین الاقوامی رپورٹس کی روشنی میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر ریاست مخالف اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والے 2 ملزمان بھی قانون کی گرفت میں آ گئے۔ این سی سی آئی اے کے مطابق تعلیمی ادارے کو بم کی جھوٹی دھمکی دینے والا طالب علم گرفتار کر لیا گیا جبکہ طالبعلم سے کوئی بھی دھماکہ خیز مواد بر آمد نہیں ہوا۔