سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ

11-23-2026

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

  بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 78 ڈالر اضافے کیساتھ 3616 ڈالر فی اونس ہو گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 687 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 136 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 29 ہزار 334 روپے ہو گئی۔