برائلر کے نرخوں میں 8 روپے فی کلو اضافہ

11-23-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔

برائلر مرغی کے نرخوں میں 8 روپے فی کلو جبکہ انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نئے سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 621 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں صافی گوشت 680 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، نئے نرخوں کے مطابق فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 400 روپے فی کلو، ہول سیل مارکیٹ میں 414 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں 428 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی 2 روپے فی درجن اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انڈوں کی سرکاری قیمت 302 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 8 ہزار 940 روپے میں فروخت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔