سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
11-23-2026
(لاہور نیوز) سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز ہے۔
سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف ہیں، ملک بھر اور بیرون ممالک سے یاتریوں کی کثیر تعداد تقریبات میں شریک ہے، یاتریوں کی میڈیکل سہولت کیلئے گوردوارہ جنم استھان میں منی ہسپتال قائم کیا گیا ہے، ان کیلئے قیام و طعام اور سکیورٹی کے بھی بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ سکھ یاتری اکھنڈ پاٹھ کی رسم کے ساتھ ساتھ دیگر 7 گوردوارں میں مٹھا ٹیکی کی رسم بھی ادا کرنے میں مصروف ہیں، بابا گورو نانک کے جنم دن کی خوشی میں سکھ یاتری کل مذہبی جلوس بھی نکالیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز تین مختلف قافلوں کے ذریعے بھارت سے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچے ہیں۔