رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
11-23-2026
(لاہور نیوز) اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے گروپ بی کے اہم مقابلے میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کی ٹیم کو 48رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کر لی۔
314رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 265 رنز بنا سکی ، بھارت کی جانب سے تلک ورما اور ابھیشیک شرما 70رنز بنا کر نمایاں رہے، شہباز احمد نے 56 اور سوریا ونشی نے 11رنز بنائے۔ قبل ازیں دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 49.2 اوورز میں 313 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے حسن نواز 79 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ معاذ صداقت نے 59 اور فرحان یوسف نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارت اے کی جانب سے ہرشت رانا، پرنس یادیو، سوریانش اور وپراج نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایوش بادونی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مقابلہ 2023 کے ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں ہوا تھا، جس میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 128 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔