اکبری منڈی: مصالحہ جات کے گودام میں آگ بھڑک اُٹھی
11-22-2026
(لاہور نیوز) اکبری منڈی میں مصالحہ جات کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ4منزلہ پلازہ کےتیسرےفلورپرشارٹ سرکٹ سے لگی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم سامان جزوی متاثر ہوا ہے۔