لاہور کی فضا بدستور آلودہ، عالمی فہرست میں پہلی پوزیشن برقرار
11-22-2026
(لاہور نیوز) لاہور کی فضا بدستور آلودہ، عالمی فہرست میں پہلی پوزیشن برقرار, شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 217 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
برکی روڈ پر 311، سی ای آر پی آفس کے اطراف شرح آلودگی 258ریکارڈ، اقبال ٹاؤن 255، اے آر ایم میں آلودگی کی شرح 232 ریکارڈ، بیدیاں روڈ 225، ماڈل ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 214 ریکارڈ، سول سیکرٹریٹ 204 جبکہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں شرح آلودگی 189ریکارڈ کیا گیا ہے۔ طبی ماہرین کی جانب سے شہریوں کو ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔