ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں فتح پاکستانی ٹیم کی وطن واپسی

11-22-2026

(لاہور نیوز) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں فتح کے بعد بنگلہ دیش سے براستہ کولمبو لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئی۔

ایئر پورٹ پر بلائنڈ کرکٹ کونسل کے عہدیداران نے ٹیم کا استقبال کیا، کھلاڑیوں کے اہل خانہ اور عزیز واقارب بھی ائیر پورٹ پر موجود تھے۔  چیئرمین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن سلطان شاہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ہمیشہ رویہ رہا ہے کہ ہار دیکھتے ہوئے رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے پاکستان کو چیمپئن قرار دیا ہے، ہم  نے کرکٹ کے میدان میں ہمیشہ بھارت کو شکست دی، مجھے بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہونے پر فخر ہے، ہم  نے پورے ٹورنامنٹ میں بہت اچھی کرکٹ کھیلی۔ کپتان قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم  نثار علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے، بھارت کو ہار قبول کرنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ اگر میچ ہو بھی جاتا تو ہم  نے یہ کامیابی حاصل کرنی تھی۔